راجر فیڈرر کی جانب سے ٹینس کو خیر باد کہنے پر بابر اعظم کا خراج تحسین

ہفتہ 24 ستمبر 2022 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی راجر فیڈرر کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیائے ٹینس پر راج کرنے والے راجر فیڈر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، آخری میچ کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی رافیل نڈال بھی رو پڑے، فیڈرر نم آنکھوں کیساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی راجر فیڈرر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے۔بابر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عظیم شخصیت، اپنی مثال آپ، ہیپی ریٹائرمنٹ، آپ واقعی لیجنڈ ہیں راجر فیڈرر۔

متعلقہ عنوان :