Live Updates

عمران خان کوپارلیمنٹ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرنے چاہیئں،وفاقی وزیر شازیہ مری

اتوار 25 ستمبر 2022 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2022ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ میں آکر اپنے مطالبات عوام کے نمائندوں کے سامنے پیش کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کی تاریخ ہے لیکن عمران خان نے ہماری کوششوں کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد عمران خان نے پارلیمان اور جمہوریت کو بدنام کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن ناکام رہے،اگر پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تو ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات