چاہے کوئی مجھ سے روٹھے میں تو کھیلوں گی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اتوار 25 ستمبر 2022 10:55

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2022ء) قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ٹینس کیریئر سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دل کسی کا ٹوٹے چاہے کوئی مجھ سے روٹھے میں تو کھیلوں گی بھائی۔ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ۔