لڈمیلا سیمسونووا نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 25 ستمبر 2022 11:20

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2022ء) لڈمیلا سیمسونووا نے شاندار کارکردگی کی بدولت جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے چن وین جینگ کو شکست دی، ٹوکیو میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں روس کی لڈمیلا سیمسونووا نے چین کی چن وین جینگ کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں5-7 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ یہ لڈمیلا کا یہ چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :