پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا کام تیز کر دیا

اتوار 25 ستمبر 2022 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2022ء) پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا کام تیز کر دیا، میڈیکل اسٹاف نے 700 سے زائد متاثرہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق متاثرین کو خوراک، رہائش، پینے کے صاف پانی اور طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، فیلڈ میڈیکل کیمپس میں متاثرینِ سیلاب کو مفت طبی سامان فراہم کیا گیاترجمان کے مطابق ضرورت مند خاندانوں میں پکے ہوئے کھانے کے 16500 سے زائد پیکٹ تقسیم کیے۔پاک فضائیہ کی جانب سے خشک راشن کے 2 ہزار سے زائد پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔