پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام مکمل ہونے تک متاثرینِ سیلاب کو خود کفیل کرنے کیلئے دوماہ کا راشن تقسیم

پیر 26 ستمبر 2022 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2022ء) پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام مکمل ہونے تک متاثرینِ سیلاب کو خود کفیل کرنے کیلئے دوماہ کا راشن تقسیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے متاثرینِ سیلاب میں دو ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا ،پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے ، پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو مفت ادویات اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 16650 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 750 پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں777 خشک راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے 920 مریضوں کا طبی معائنہ کیا ۔