قائد اعظم ٹرافی ، 19 سالہ بیٹر کی شاندار سنچری

ناردرن کے 19 سالہ بیٹر عبدالفصیح نے سدرن پنجاب کے خلاف 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 ستمبر 2022 12:11

قائد اعظم ٹرافی ، 19 سالہ بیٹر کی شاندار سنچری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2022ء ) قائد اعظم ٹرافی کے نئے سیزن کے آغاز پر ہی 19 سالہ بیٹر نے زبردست سنچری بنا ڈالی۔ پہلے راؤنڈ کے پہلے دن ناردرن کے 19 سالہ بیٹر عبدالفصیح نے سدرن پنجاب کے خلاف 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

سینٹرل پنجاب سے کھیلنے والے ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق سندھ کے خلاف 189 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا کے خلاف بلوچستان کے بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلے روز پانچ وکٹ کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے۔