بھارت میں طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا، ویڈیو وائرل

کوبرا سانپ کے ایک ڈنک سے 20 افراد ہلاک ہوسکتے ہیں،رپورٹ

بدھ 28 ستمبر 2022 15:56

بھارت میں طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا، ویڈیو وائرل
بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ نکل آیا جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک اسکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورا اپنے ٹیچر کو بتایا۔

اسکول کے ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا جس پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔خیال رہے کہ کوبرا، سانپوں کی سب سے خطرناک قسم ہے جو عمومی طور پر ساڑھے چھ فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں اور ایک ڈنک سے 20 افراد کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :