دبئی میں غریبوں کے لیے مفت روٹی کی مشینیں لگا دی گئیں

مخیر حضرات مفت روٹی فراہم کرنے کے لیے رقم فراہم کرتے ہیں،رپورٹ

بدھ 28 ستمبر 2022 16:04

دبئی میں غریبوں کے لیے مفت روٹی کی مشینیں لگا دی گئیں
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) دنیا کے امیر شہروں میں شامل دبئی میں غریبوں کے لیے مفت روٹی فراہم کرنے والی مشینیں لگا دی گئیں۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی سپر مارکیٹس میں غریبوں کو مفت روٹیاں فراہم کرنے والی 10 مشینیں لگا دی گئیں۔ ان مشینوں پر روٹی سب کے لیے کی عبارت درج ہے۔روٹی حاصل کرنے کے خواہش مندوں کے لئے اسکرین پر مختلف روٹیوں مثلا چپاتی اور پٹا بریڈ کے آپشنز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جس کو جو روٹی کھانی ہے وہ آپشن پر کلک کرے اورگرم گرم روٹی مشین سے باہر آجاتی ہے۔دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے کے ساتھ، دبئی جیسے امیر شہر میں غریبوں کے لیے مفت گرم روٹی کی تقسیم کی مشینیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ دبئی جو اپنی تقریبا تمام خوراک درآمد کرتا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متاثر ہوا ہے۔مفت روٹی کی فراہمی کے لئے مخیر حضرات کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرتے ہیں۔ دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کے بعد مفت روٹی کی سہولت مزدور طبقے کے لئے فائدے مند ثابت ہوگی

متعلقہ عنوان :