لائبریری سے لی گئی فلم 19 سال بعد واپس کردی گئی

روسی فلم برنٹ بائی دی سن کی ٹیپ کا اجرا 7 دن کے لیے 2003 میں کیا گیا تھا، دی جانسن کائونٹی سینٹرل ریسورس لائبریری

بدھ 28 ستمبر 2022 16:16

لائبریری سے لی گئی فلم 19 سال بعد واپس کردی گئی
کینزس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) امریکا کی ایک لائبریری سے اجرا کرائی گئی وی ایچ ایس کیسٹ کو 19 سال بعد واپس لوٹا دیا گیا۔امریکی ریاست کینزس کی دی جانسن کائونٹی سینٹرل ریسورس لائبریری کا کہنا تھا کہ روسی فلم برنٹ بائی دی سن کی ٹیپ کا اجرا 7 دن کے لیے 2003 میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لائبریری کی ویب کونٹینٹ ڈیویلپر ایمی فیلڈ کا کہنا تھا کہ بعض ان چیزوں پر پرانے لائبریری اسٹِکرز لگے ہوتے ہیں یا ان اشیا کی درجہ بندی کے پرانے طریقے جن کو دیکھنا کتب خانے کے مہتمم کے لیے ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے۔

تاہم، یہ بات واضح نہیں تھی کہ آیا فلم واپس لوٹانے والے شخص پر جرمانہ عائد کیا جائے گا یا نہیں۔ لائبریری تاخیر سے اشیا واپس جمع کرانے پر روز کا 30 فی صد جرمانہ عائد کرتی ہے لیکن ہر شے کی فیس 6 ڈالرز ہے۔ایمی فیلڈ کا کہنا تھا کہ اس غیر معمولی واپسی کو کسی دوسرے شخص کو جس نے طویل مدت سے رکھی شے کو واپس کرنے کا سبق لینا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :