Live Updates

اگر آڈیو درست ہے تو عمران خان کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے،وفاقی وزیر داخلہ

سیاسی فتنے کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے،عمران خان تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں،رانا ثناء اللہ

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 28 ستمبر 2022 16:05

اگر آڈیو درست ہے تو عمران خان کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے،وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر آڈیو درست ہے تو عمران خان کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔انہوں نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ کارروائی نہ کی جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف کو پہلے سیاسی طور پر ختم کرنا چاہے،سیاسی فتنے کو سیاسی طور پر ختم نہیں کریں گے تو وہ باقی رہے گا۔عمران خان کی اصلیت آہستہ آہستہ سب پر کھل رہی ہے۔دونوں کی آڈیو سب نے سنی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،انکی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹی ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہہ رہے تھے کہ میری ایک ویڈیو میں میری کردار کشی کریں گے۔

عمران خان نے یونیورسٹی میں ز ہر اگلا،عمران خان تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔قوم کو تقسیم اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔اگر فتنے اور فساد کو نہ روکا گیا تو یہ ملک کو بڑے سانحے سے دوچار کرے گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان جھوٹ اور فراڈ پر سیاست کر رہے ہیں اور وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی۔عمران خان نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے،سربراہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت اور کلچر کو تباہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی سائفر سے متعلق آڈیو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ہی آڈیو لیک کی ۔ابھی تو سائفر پر کھیلا ہی نہیں ۔

چاہتا ہوں سائفر کو پبلک کیا جائے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر لیک ہو جائے تاکہ قوم کو پتہ چل جائے کہ کتنی بڑی سازش ہوئی۔ اب یہ ایکسپوز کریں تو ہم اس پر کھیلیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بڑا اچھا کیا کہ آڈیو کو لیک کیا۔سائفر کے اوپر تو ابھی میں اچھا کھیلا ہی نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات