ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس ڈپٹی کمشنرجہلم نعمان حفیظ کی زیر قیادت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنرآفس جہلم میں منعقد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 28 ستمبر 2022 16:07

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس ڈپٹی کمشنرجہلم  نعمان حفیظ کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2022ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر قیادت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم، اطلاعات کے ضلعی سربراہان، علماء کرام اور ایف۔پی۔اے۔پی کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیاحسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم نے شرکاء کو محکمہ بہبود آبادی کی سرگرمیوں، مانع حمل ادویات کی فراہمی، اور محکمہ کی آگاہی مہم بارے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات کے مطابق لوکل ایف۔

ایم ریڈیو پر متوازن گھرانے کے حوالے سے ہفتہ وار پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ رفیع پیر تھیٹر کے تعاون سے تحصیل پنڈدادنخان، دینہ اور سوہاوہ میں کالجز کی سطح پر ویلج تھیٹر/ پتلی تماشا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں عالمی دن برائے مانع حمل طریقے کے سلسلہ میں خصوصی کیمپ، آگاہی سیشن اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم نے محکمہ بہبود آبادی جہلم کی کارکردگی اور آگاہی مہم کی سرگرمیوں کو سراہا اور تمام سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں آگاھی فراہم کرنے کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے تعاون کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :