مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف نوری آباد ریفرنس پر سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی

بدھ 28 ستمبر 2022 17:07

مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف نوری آباد ریفرنس پر سماعت سترہ اکتوبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) احتساب عدالت میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف نوری آباد ریفرنس پر سماعت سترہ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلا ارشد تبریز اور بیرسٹر جمشید ملک عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ملزمان کے وکلا کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل دئیے گئے ، جوڈیشل کمپلیکس کی بجلی چلی جانے پر عدالت نے سماعت 17 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔ دور ان سماعت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ،آئندہ سماعت پر بھی ملزمان کے وکلا عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل جاری رکھیں گے۔