Live Updates

جب ہم گئے تو ڈالر 178 روپے کا تھا اور آج 240 روپے تک پہنچ گیا ہے،شوکت ترین

ن لیگ نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں روپے کی قدر مصنوعی طور پر برقرار رکھی،برآمدات میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،سابق وزیر خزانہ

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 28 ستمبر 2022 17:04

جب ہم گئے تو ڈالر 178 روپے کا تھا اور آج 240 روپے تک پہنچ گیا ہے،شوکت ترین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر2022ء) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ جب ہم گئے تو ڈالر 178 روپے کا تھا آج 240 روپے تک پہنچ گیا ہے۔آٹا کی قیمت 55 روپے سے 110 روپے فی کلو ہو گئی۔ شوکت ترین نے معیشت اور خارجہ پالیسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہا کہ 2013 سے 2018 کے درمیان برآمدات 25 ارب ڈالر ہی رہیں،جبکہ پانچ سال میں قوم کو 33 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔

پانچ سال میں روپے کی قدر مصنوعی طور پر برقرار رکھی گئی،اور اس عرصے میں 50 ہزار فیکڑیاں بند ہوئیں۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور کے تیسرے سال میں 5 اعشاریہ 75 کی جی ڈی پی گروتھ ہوئی۔ن لیگ کے دور میں پانچ سال کے دوران 4 اعشاریہ 6 فیصد گروتھ تھی۔2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 اعشاریہ 2 فیصد چھوڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور بل زیادہ ہو رہے ہیں۔

براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔اب مہنگائی کی شرح 45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،آج بھی اگر معاشی مشکلات ہیں تو یہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔وہ معیشت کو بحال کریں گے اور سب سے پہلے شرح سود کو نیچے لائیں گے۔پاکستان کے 5 سال ضائع ہو گئے،ملک اب 30 سال پیچھے جا چکا ہے۔

پاکستان ڈیفالٹ سے دور ہوگیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ دن دیں،معیشت بہترکرنے کی کوشش کریں گے۔مجھ پر جو جھوٹا کیس بنایا گیا اسکی وجہ سے تکالیف برداشت کیں،انتقام اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ مجرم پھرتے ہیں اور شریف مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔میں نے کبھی اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت مس مینجمنٹ کا شکار ہے،پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔عمران خان نے جاتے جاتے معیشت کو نقصان پہنچایا،وہ کہتے رہے ہیں کہ میں نے بارودی سرنگ بچھا دی ہیں۔مفتاح اسماعیل نے اپنے تجرنے کی بنیاد پر معیشت بہترکرنے کی کوشش کی وہ ہماری معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات