Live Updates

یہ لوگ پیروں میں گرنے کو اچھی فارن پالیسی کہتے ہیں

جوتے پالش کرنے سے ہمیں تو سپر پاور بن جانا چاہیے تھا، لیکن پاکستان کوکوئی فائدہ ہوا؟ بھیک مانگنے سے قومیں نہیں بنتی، نیویارک میں سیلاب کیلئے بھیک مانگ رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 ستمبر 2022 17:07

یہ لوگ پیروں میں گرنے کو اچھی فارن پالیسی کہتے ہیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 ستمبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ پیروں میں گرنے کو اچھی فارن پالیسی کہتے ہیں، جوتے پالش کرنے سے ہمیں تو سپر پاور بن جانا چاہیے تھا، لیکن پاکستان کوکوئی فائدہ ہوا ؟بھیک مانگنے سے قومیں نہیں بنتی، نیویارک میں سیلاب کیلئے بھیک مانگ رہے۔انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھی ہم سے آگے نکل گیا ہے، 80کی دہائی میں جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو میں واپس ملک میں آتا ایسے لگتا غریب ملک سے امیر ملک میں آگئے ہیں، بنگلا دیش بھی آگے نکل گیا ہے، یہ اربوں پتی بن گئے اور ملک کو مقروض کردیا گیا ،کیا ہم حقیقت کا ادراک نہیں کہ ہم معاشی نقصان کے ساتھ اخلاقیات تباہ کررہے ہیں،لوگوں کی مہنگائی سے کمر ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ یہ اپنے 1100ارب کے کیسز معاف کروا رہے ہیں، مریم نواز کو اتنی شرم نہیں کہ کہتی میرے داماد کو ہندوستان سے مشینری منگوا دو، وہ کہتا مریم نواز ناراض نہ ہوجائے وہ کہتا اسحاق ڈار ان کو سمجھا لے گا۔

(جاری ہے)

یہ ملک سے مذاق ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے پی ٹی آئی حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑ کرگئے ، ان کے دور میں 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، 20فیصد ترسیلات آرہی تھیں،ہم ان کی نسبت 20ارب زیادہ آمدن چھوڑ کرگئے۔ چین دو سال کیلئے بند ہوگیا تھا، میری چینی صدر کے ساتھ بڑی اچھی بات ہوئی تھی، ہمیں وہاں نقصان ہوا، تیل کی قیمت دوگنی ہوگئی، ویکسین کے پیسے دینا پڑیں ، اس کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم تھا، آمدن بھی زیادہ چھوڑ کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ اور ترسیلات زر میں گیپ اتنا بڑھ گیا ہے، شہبازشریف کا انٹرویو دیکھ لو ذرا وہ جو اس نے بلوم برگ چینل کو دیا ہے،شہبازشریف بائیڈن کے سامنے نہیں بلکہ اینکر کے سامنے کہہ رہا ہے کہ میں مارا گیا لُٹ گیا، کہتا سیلاب سے اپنی چینل سے لوگوں کو بتاؤ کہ ہمارا کتنا برا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم پاؤں پر کھڑا ہونے کا ارادہ کرلیتی ہے ، 22کروڑ پاکستانی ہیں، ہمیں چین سے دوسال بہت نقصان ہوا، دو سال سرمایہ کاری بند رہی، ورنہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی نہیں بڑھنے دیناتھا۔

پاکستان کے بارے کہا جارہا تھا کہ پاکستان میں ٹورازم چھپی ہوئی ہے، لیکن کورونا کی وجہ سے ہم نہیں کرسکے۔ عمران خان نے کیا کہہ دیا روس چلا گیا، امریکا ناراض ہوگیا، وہ کشمیریوں کیلئے کھڑا ہوگیا، مودی کو فلاں کہہ دیا ہٹلر ناراض ہوگیا، پیروں میں گرنے کو اچھی فارن پالیسی کہتے ہیں، پاکستان کو جوتے پالش کرکے اب تک پھر سپر پاور بن جانا چاہیے تھا، ہم نے کیا کیا نہیں کیا؟دہشتگردی کی جنگ میں 80ہزار لوگ مر گئے، 400ڈرون حملے کردیے گئے۔

ہمارے جوتے پالش کرنے سے کوئی پاکستان کو فائدہ ہوا ہے؟ آج نیویارک میں بھیک مانگ رہے کہ سیلاب آگیا ہمیں پیسے دے دیں، اس طرح قومیں نہیں بنتی، بھکاریوں کی طرح جوتے پالش کرکے آج تک کوئی قوم نہیں بنی۔ ہم نے ایک خوددار فارن پالیسی بنانے کی کوشش کی، امریکیوں نے پیغامات دیے کہ پاکستان بدل گیا ہے، جب آپ قومی خودمختاری کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو مغرب آپ کی عزت کرتے ہیں۔میں نے پیوٹن سے اردگان بارے پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ میری پالیسی مانتا نہیں پالیسی میں تصادم آجاتا ہے لیکن میں عزت کرتا ہوں کیونکہ یہ اپنے ملک کیلئے کھڑا ہوتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات