Live Updates

جس کی کمائی 22 ہزار ہے اس کو 20 ہزار کا بل آرہا ہے

ایکسپورٹس گر رہی ہیں اس وقت تباہ کن صورت حال ہے، حکومت گیس 45 فیصد مہنگی کرنے جا رہی ہے، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2022 21:10

جس کی کمائی 22 ہزار ہے اس کو 20 ہزار کا بل آرہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2022ء) شوکت ترین کاکہنا ہے کہ جس کی کمائی 22 ہزار ہے اس کو 20 ہزار کا بل آرہا ہے، ایکسپورٹس گر رہی ہیں اس وقت تباہ کن صورت حال ہے، حکومت گیس 45 فیصد مہنگی کرنے جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ کی جانب سے بجلی کے بعد گیس بھی مہنگے ہو جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے خبردار کیا کہ حکومت گیس میں 45 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہم بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تھی جو آج 45 فیصد ہے، جس کی کمائی 22 ہزار روپے ہے اس کو 20 ہزار روپے کا بجلی کا بل آرہا ہے، جبکہ اب یہ لوگ گیس کی قیمت میں بھی 45 فیصد اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آٹا 110روپے کلو ہوگیا ہے،غریب آدمی پس رہا ہے، صحت کارڈ بند کر دیا گیا اس کی ٹیپ بھی آگئی ہے، جبکہ احساس اور کامیاب جوان پروگرام بھی بند کر دیا گیا۔ اپنی معاشی کارکردگی کے حوالے سے سینیٹر شوکت ترین نے بتایا کہ ریکوڈک میں کچھ نہیں ہورہا تھا پھر ہم نے جرمانہ ختم کرایا۔ عمران خان کی کورونا پالیسز کو دنیا نے سراہا، کورونا کا مقابلہ کرنے والے دنیا کے 3 بہترین ملکوں میں پاکستان کا نام تھا، مالی سال 2020 سے21 کے دوران معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم یہ ساری چیزیں کر رہے تھے اور پھر رجیم چینج ہوگئی۔ انہوں نے پیشن گوئی کی کہ اس وقت معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد بھی نہیں ہو گی۔ یہ لوگ جب آئے تو آتے ہی کہنے لگے کہ تحریک انصاف بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے آئی ایم ایف کے بغیر کچھ نہیں ہو سکا، لیکن اب تو آئی ایم ایف پروگرام بھی آ گیا تو پھر روپے کی قدر بحال کیوں نہیں ہو رہی؟ ڈالر 233 کا ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر نے کہا کہ ملک کی ایکسپورٹس گر رہی ہیں، اس وقت تباہ کن صورت حال ہے، ان مسائل سے نکلنے کیلئے فوری الیکشن ضروری ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات