Live Updates

عمران خان نے پارلیمنٹ کو کمزور اور اداروں کو متنازعہ بنایا،سربراہ پی ڈی ایم

پی ٹی آئی نے انتقام کی سیاست کے ذریعے قومی وحدت کو پارہ پارہ کر دیا،مولانا فضل الرحمٰن

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 28 ستمبر 2022 17:39

عمران خان نے پارلیمنٹ کو کمزور اور اداروں کو متنازعہ بنایا،سربراہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2022ء) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دانستہ طو پر پارلیمنٹ کو کمزور اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کو متنازعہ بنایا۔پی ٹی آئی نے انتقام کی سیاست کے ذریعے قومی وحدت کو پارہ پارہ کر دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلد ہی پی ڈی ایم کا اجلاس بلا کر پالیسی امور کو اپ ڈیٹ کریں گے،قوم کو داخلی تقسیم سے نکال کر ملی وحدت کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام ہی معاشی ارتقا کا زینہ ہوتا ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ آئین 22 کروڑعوام کی اجتماعی سوچ کا مظہر ہے اور قومی میثاق کا درجہ رکھتا ہے،عمران خان نے پارلیمنٹ کو کمزور اور الیکشن کمیشن کومتنازعہ بنایا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت نے اقتصادی طو پر ملک کو کمزور کیا۔تحریک انصاف نے نوجوان نسل کی اخلاقیات کو آلودہ کر دیا ہے،ہم قومی اداروں کی ساکھ کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر آڈیو درست ہے تو عمران خان کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔انہوں نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا۔یہ نہیں ہوسکتا کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ کارروائی نہ کی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو پہلے سیاسی طور پر ختم کرنا چاہے،سیاسی فتنے کو سیاسی طور پر ختم نہیں کریں گے تو وہ باقی رہے گا۔

عمران خان کی اصلیت آہستہ آہستہ سب پر کھل رہی ہے۔دونوں کی آڈیو سب نے سنی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،انکی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا عمران خان خود کہہ رہے تھے کہ میری ایک ویڈیو میں میری کردار کشی کریں گے۔عمران خان نے یونیورسٹی میں ز ہر اگلا اور وہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔قوم کو تقسیم اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات