بینک آف انگلینڈ نے برطانوی حکومتی بانڈز خریدنا شروع کر دیئے

بدھ 28 ستمبر 2022 21:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2022ء) بینک آف انگلینڈ نے افراط زر قابو میں رکھنے کےلئے برطانوی حکومتی بانڈز خریدنا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے بدھ کو حکومتی بانڈز خریدنے کے لیے ا قداما ت شروع کر دئیے تاکہ بجٹ کے بعد مارکیٹ کا اعتماد بڑھایا جا سکے جس کا مقصد افراط زر کو قا بو میں رکھنا ہے،بینک آف انگلینڈ کا بانڈز کی عارضی خریداری کا مقصد مارکیٹ کی بحالی ہو گا۔

بینک نے مزید کہا کہ اگر مارکیٹ کے موجودہ حالات جاری رہتے ہیں تو یہ برطانیہ کے مالی استحکام کے لیے خطرہ ہو گا ۔تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ بینک آف انگلینڈ کو آنے والے مہینوں میں مزید جارحانہ طور پر شرح سود میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ دہائیوں کی بلند افراط زر کو کم کرنے کی کوشش کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :