پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام یوم سیاحت کے حوالے سے سیمینار

بدھ 28 ستمبر 2022 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے ’قومی و بین الاقوامی سیاحت‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر معروف سیاح مقصود احمد چغتائی ، پنجاب یونیورسٹی ٹی وی سنٹر کے انچارج ڈاکٹر شبیر سروراور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے لیکچر میں مقصود احمد چغتائی نے قومی و بین الاقوامی سیاحت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے پاکستان میں سیاحت کے مشہور مقامات کیلئے سفراوررہائش کے معقول ذرائع و تکنیکس پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر شبیر سرو ر نے طلباء پر زور دیاکہ ملک کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی حفاظت کیلئے متحرک کردار ادا کریں اوران مقامات کی دیواروں پر لکھنے سے گریز کریں۔