انٹر یونیورسٹی خیبرپختونخوا گیمز 19 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی

بدھ 28 ستمبر 2022 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2022ء) انٹر یونیورسٹی خیبرپختونخوا گیمز 19 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی جس میںخیبرپختونخوا کی 30 یونیورسٹیز کی ٹیمیں تین میل اور تین فیمیل گیمز مد مقابل ہونگے ، گیمز کیلئے تمام تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں گیمز کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر کھیل عاطف خان کرینگے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن عزیز الله جان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ‘صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان‘سیکرٹری سپورٹس طاہر اورکزئی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈی جی سپورٹس خالد محمود کی ہدایت پر انٹرورسٹی مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے بوائز میں والی بال ‘کرکٹ اور فٹبال جبکہ گرلز کے والی بال ‘کرکٹ اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوں گے بوائز کرکٹ کے مقابلے جمخانہ کرکٹ گرائونڈ‘پشاور یونیورسٹی گرائونڈ،اسلامیہ کالج کرکٹ گرائونڈ‘شمع کرکٹ گرائونڈ‘شاہ عالم کرکٹ گرائونڈ‘والی بال کے مقابلہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی‘ پشاور یونیورسٹی ‘پی ایس بی جمنازیم‘فٹبال کے مقابلے طہماس فٹبال گرائونڈ‘پشاور سپورٹس کمپلکیس میں ہونگے جبکہ خواتین کے مقابلے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی‘پشاور سپورٹس کمپلیکس‘باچا خان یونیورسٹی چارسدہ‘ پشاور یونیورسٹی ‘عبدالولی یونیورسٹی مردان اور صوابی سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے ‘انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل کٹس‘شوز‘تمام کھیلوں کاسامان‘ٹی اے ڈی اے اورانعامات سے نوازا جائے گا پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم اور ڈائریکٹریس سپورٹس مس رشیدہ غزنوی کی سربراہی میں مختلف آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں تمام یونیورسٹیوکے ڈائریکٹر سپورٹس شامل ہوں گے گیمز 19 سے 23 اکتوبر تک منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انٹر یونیورسٹی گیمز میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ، گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان ، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک، یونیورسٹی آف فاٹا ، یونیورسٹی آف لکی مروت ، یونیورسٹی آف پشاور ، یونیورسٹی آف انجینئر نگ پشاور ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ملاکنڈ ، شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، جی آئی کے آف انجینئر نگ صوابی ، یونیورسٹی آف صوابی ، باچاخان یونیورسٹی چارسدہ ، یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی مردان ، شہید بے نظیر یونیورسٹی شرینگل دی اپر، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ ، یونیورسٹی آف ہری پور ، یونیورسٹی آف چترال ، یونیورسٹی آف سوات ، یونیورسٹی آف بونیر ، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس ،شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور ، ویمن یونیورسٹی مردان ،ویمن یونیورسٹی صوابی ،پاک آسٹریہ یونیورسٹی ہری پور ،زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان کی ٹیمیںشرکت کرینگی۔