پشاور،حیات آباد سے منشیات کے 47عادی افراد گرفتارکئے جانے کے بعد بحالی مراکز منتقل

بدھ 28 ستمبر 2022 21:27

پشاور،حیات آباد  سے  منشیات  کے 47عادی افراد  گرفتارکئے جانے کے بعد بحالی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2022ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ سرپرستی منشیات سے پاک پشاور مہم فیز ٹو کے تحت کمشنر پشاور کی ہدایات پرڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد محسود نے اسسٹنٹ کمشنر حیات آباد اور پولیس اسٹیشن حیات آباد کے ہمراہ حیات آباد کے علاقوں فیز 6اور فیز7سے مزید منشیات کے عادی مزید 47افراد کو تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے مطابق فیز ٹو مرحلے کے تحت ابتک پشاور اور قبائلی ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے 1050نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیا جاچکا ہے جن میں تین خواتین اور 13بچے بھی شامل ہیں جن کا پشاور کے مختلف بحالی مراکز میں علاج جاری ہے پشاور میں اب بھی 100 کے قریب منشیات کے عادی افراد سڑکوں پرموجود ہیں۔