ہری پورپولیس نے پانچ ملزمان گرفتارکرکے سات کلوسے زائد منشیات برآمد کرلی

بدھ 28 ستمبر 2022 21:27

ہری پورپولیس نے پانچ ملزمان گرفتارکرکے سات کلوسے زائد منشیات برآمد ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2022ء) ہری پورپولیس نے پانچ ملزمان گرفتارکرکے سات کلوسے زائد منشیات برآمدکرلی ۔ڈی پی او ہری پور عمران شاہد کی ہدایت پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز نے نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے ہمراہ منشیات فروشوں پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے ضلع ہری پور کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروشوں رستم عرف فوجی ولد وزیر محمد سکنہ منکرا روڈ،کاشف عرف کاشی ولد وحید مراد سکنہ کھلابٹ،راجہ بابر ولد محمد حنیف سکنہ محلہ قدیم،ظفر ولد محمد ریاض سکنہ خالو غازی اور گل نواز ولد عبدالخالق سکنہ سانگیاں کوگرفتارکر کے قبضہ سے مجموعی طور پر 07کلو188گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

دوران گشت، ناکہ بندی غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئےکلاشنکوف 01، بندوق 2،پستول 18اور مختلف بور کے 50 عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئےگئے۔ نامکمل کوائف کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر1 اور دوران ڈرائیونگ غفلت و لاپروائی کےمرتکب 5 ڈرائیوروں کےخلاف279 کے تحت مقدمات درج ہوئے۔