غذر میں ٹایفائیڈ سے بچاؤ کے لیے3اکتوبر سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، ڈی ایچ او

بدھ 28 ستمبر 2022 21:20

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2022ء) ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر افضل سراج نے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچائو کےلیے محکمہ صحت کوشاں ہے اور 3 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک ٹایفائیڈ سے بچاؤ کے لیے ضلع غذر میں خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال کے 37940 بچوں کو ویکسین کی خوراک دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ حکومت عوام کوطبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوں پر کام لررہی ہے، میری کوشش ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ غذرکے عوام باشعور ہیں اور صحت کے حوالے سے کوئی مہم شروع ہوتی ہے تواس کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے حکومتی کوششوں کو کامیاب بناتے ہیں اورامید ہے 9 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹائفائیڈ سے بچاؤ مہم کو بھی بھرپور کامیاب کرکے ایک صحت مند معاشرےکو یقنیی بنائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :