بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی

عمر کی حد کا اطلاق یکم جولائی 2022 سی30 جون 2023 تک ہوگا، عبدالرحمان کھیتران

بدھ 28 ستمبر 2022 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی۔صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے مطابق عمر کی حد کا اطلاق یکم جولائی 2022 سی30 جون 2023 تک ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں بھی اس معاملے پر ارکان نے کئی بار آواز اٹھائی تھی اور یہ مطالبہ منظور کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :