مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی

بدھ 28 ستمبر 2022 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2022ء) مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔زخمی اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :