اسلام آباد،عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد اوگرا نے سمری پر کام شروع کر دیا

جمعرات 29 ستمبر 2022 00:10

ٰاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد اوگرا نے سمری پر کام شروع کر دیا ،اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج جمعرات کو حکومت کو بھجوائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر گزشتہ 15 دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی ہوئی جس کے باعث مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لٹر کمی کا امکان متوقع ہے عالمی منڈیوں کے تناسب سے مقامی سطح پر قیمتوں کا برقرار رکھنا یا بڑھانے کا کوئی جواز نہیں حکومت کو آج شام تک سمری بھجوا دی جائے گی وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے اس وقت برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 86 اعشاریہ 27 ڈالر فی بیرل ہے ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 78 اعشاریہ 50 ڈالر فی بیرل ہے عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت میں 3 اعشاریہ 79 فیصد کمی ہوئی،عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 6 اعشاریہ 65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے آئندہ ماہ مقامی سطح پر ایل این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن 30 ستمبر کو جاری کرے گا۔

#/h#