Yپاکستان بمقابلہ انگلینڈ/پانچواں ٹی ٹونٹی میچ

ژ*ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرکا مقامی ہوٹل وقذافی اسٹیڈیم کا دورہ

جمعرات 29 ستمبر 2022 00:10

Kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرپاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچویں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کے موقع پر تمام تر سکیورٹی معاملات کی خود نگرانی کر تے رہے ۔افضال احمد کوثر نے میچ شروع ہونے سے قبل ٹیموں کی قیام گاہ، اسٹیڈیم کے روٹ اوراطراف کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ٹیموں کے روٹ پر بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے۔

شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ افضال احمد کوثرٹیموں کی موومنٹ کے دوران مقامی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک ہمراہ رہے ۔ ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر)مستنصر فیروز ، ایس پی سکیورٹی صاعدعزیز ، ایس پی ماڈل ٹائون ودیگر افسران بھی ہمراہ میں موجودرہے۔کرکٹ کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی حصار میں سٹیڈیم لایا گیاجبکہ شائقین کرکٹ کوبھی مکمل تلاشی کے بعد ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ قومی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ لاہور پولیس کے 08ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹیز اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اسٹیڈیم کے اطراف کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ویگر یونٹس کی پٹرولنگ جاری ہے۔ #/h#