گوجرانوالہ، ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 کا ریسکیو اسٹیشنزکا دورہ

جمعرات 29 ستمبر 2022 00:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن ریسکیو1122 سید کمال عابد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ کے تمام ریسکیو اسٹیشنزکا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کو سروس کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے سٹاف کی کارکردگی ، ایمرجنسی وہیکلز، ریسکیو آلات کی ورکنگ،اکائونٹس و ایڈمن آفس ، کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ریسکیو1122کے زیر اہتمام رضاکاروں کیلئے جاری کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس ٹریننگ ورکشاپ کا معائنہ بھی کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو1122گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔\378

متعلقہ عنوان :