پاکستان انگلینڈٹی ٹونٹی میچ ،ڈی آئی جی آپریشنزکا ہوٹل وقذافی اسٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 29 ستمبر 2022 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرپاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچویں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کے موقع پر تمام تر سکیورٹی معاملات کی خود نگرانی کر تے رہے،افضال احمد کوثر نے میچ شروع ہونے سے قبل ٹیموں کی قیام گاہ، اسٹیڈیم کے روٹ اوراطراف کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ٹیموں کے روٹ پر بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے جبکہ شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

افضال احمد کوثرٹیموں کی موومنٹ کے دوران مقامی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک ہمراہ رہے۔ ایس ایس پیآپریشنزکیپٹن(ر)مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی صاعدعزیز، ایس پی ماڈل ٹائون ودیگر افسران بھی ہمراہ رہے۔کرکٹ کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی حصار میں سٹیڈیم لایا گیاجبکہ شائقین کرکٹ کوبھی مکمل تلاشی کے بعد ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ قومی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

لاہور پولیس کے 08ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اسیطرح سیف سٹیز اتھارٹیز اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اسٹیڈیم کے اطراف کی مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، پی آریو ویگر یونٹس کی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔