باسکٹ بال فیڈریشن کا قومی ریفریز کی تربیت کیلئے دو روزہ کورس منعقد کرنے کا اعلان

جمعرات 29 ستمبر 2022 16:43

باسکٹ بال فیڈریشن کا قومی ریفریز کی تربیت کیلئے دو روزہ کورس منعقد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے قومی ریفریز کی تربیت کیلئے دو روزہ کورس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق دو روزہ ریفریز کورس کی میزبانی فیڈریشن کرے گی جو یکم اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا،اس میں ملک بھر سے 30سے زائد ریفریز اور آفیشلز شرکت کریں گے ۔ اوج ظہور نے بتایا کہ دو اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں پاکستان باسکٹ بال ریفریز بورڈ کی نگرانی میں مختلف سیشنز منعقد کئے جائینگے جن میں باسکٹ بال کے نئے رولز اور ریگولیشنز سے آگاہ کرنے سمیت مختلف ٹریننگز دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :