کوئی بھی صورتحال ہو گرنا نہیں ہے، بطور ٹیم کوشش کرنے پر مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے‘شاداب خان

جمعرات 29 ستمبر 2022 17:04

کوئی بھی صورتحال ہو گرنا نہیں ہے، بطور ٹیم کوشش کرنے پر مجھے اپنی ٹیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے گزشتہ روز پاک انگلینڈ سیریز کے دوران انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل راونڈر عامر جمال کو مشورہ ددیتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی صورتحال ہو گرنا نہیں ہے، بطور ٹیم کوشش کرنے پر مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

شاداب خان نے لکھا ہے کہ انگلینڈ جیسی معیاری ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن ہم ہمیشہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں، یہ جیت تمام شائقین کے لیے ہے۔شاداب خان نے عامر جمال کے ساتھ انسٹااستوری پر بھی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گرنا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :