قائد اعظم ٹرافی میں فواد عالم نے سنچری داغ دی

جمعرات 29 ستمبر 2022 17:05

قائد اعظم ٹرافی میں فواد عالم نے سنچری داغ دی
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) قائد اعظم ٹرافی میں ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کیریئر کی 42ویں سنچری داغ دی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے۔سینٹرل پنجاب پہلی اننگز میں 428 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جبکہ سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 368 رنز بنا سکی۔سندھ کی جانب سے فواد عالم نے ناٹ آوٹ 127 رنز بنائے، جس میں 14 چوکے شامل تھے جبکہ سرفراز احمد نے 78 رنز بنائے۔