سعید اجمل نے عمرہ ادا کرلیا

جمعرات 29 ستمبر 2022 17:05

سعید اجمل نے عمرہ ادا کرلیا
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے اہلِ خانہ کے ہمراہ احرام پہنے ہوئے خانہ کعبہ کے نزدیک سے اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی۔اس سے قبل انہوں نے 25 ستمبر کو مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔سعید اجمل کو ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔