ملتان ، آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر الیون اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان ہاکی میچ (کل )کھیلا جائیگا

جمعرات 29 ستمبر 2022 21:50

ملتان ، آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر الیون اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) ملتان کے پہلے آسڑوٹرف ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر الیون ملتان اور ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان ہاکی میچ (کل) 30ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے فن تعمیر کے شاہکار سٹیڈیم میں اس یادگار میچ کے بہترین انعقاد کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ شائقین ہاکی کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اس میچ کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان عامر خٹک کمشنر الیون ملتان کی قیادت کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :