ملک تیمورمسعود کی باکسر عثمان وزیر کو ورلڈ یوتھ ٹائیٹل جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 29 ستمبر 2022 21:54

ملک تیمورمسعود کی باکسر عثمان وزیر کو ورلڈ یوتھ ٹائیٹل جیتنے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے نوجوان باکسر عثمان وزیر کو ورلڈیوتھ ٹائیٹل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عثمان وزیر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ ٹائیٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے،فائنل میں تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو ناک آ ئوٹ کیا ہے،عثمان وزیر نے پاکستان کے لئے پروفیشنل باکسنگ ٹائیٹل جیتا ہے،ان جیسے نوجوان قوم کے ہیرو ہیں،پاکستان میں باکسنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب باکسنگ سمیت تمام گیمز کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے۔