Live Updates

مریم نواز کی آڈیولیک انتہائی شرمناک ہے،نواز شریف مفرورہے اور اس کو لازماواپس آناچاہئے‘یاسمین راشد

جمعرات 29 ستمبر 2022 21:57

مریم نواز کی آڈیولیک انتہائی شرمناک ہے،نواز شریف مفرورہے اور اس کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ مریم نواز کی آڈیولیک انتہائی شرمناک ہے،نواز شریف مفرورہے اور اس کو لازماواپس آناچاہئے،ہماری حکومت میں ان پر کیسزنہیں بنے بلکہ ان کی اپنی حکومت میں بنے ہیں،ہم نے آتے ساتھ ہی سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کیلئے ٹینڈرکردیاہے تاکہ لوکل پرچیز ختم ہوسکے،ن لیگ کی چار ماہ کی حکومت نے پنجاب میں تباہی کی اور ہمارے احکامات ختم کردئیے،صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کوعلاج معالجہ کی اربوں روپوں کی مفت سہولت فراہم کررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی جی پی آرمیں انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی پی آرروبینہ افضل اور سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق سمیت میڈیا نمائندگان کی کثیرتعدادموجودتھی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزیدکہاکہ مریم نواز اپنے چچا شہبازشریف کو ہدایت کررہی تھی کہ پنجاب میں صحت سہولت کارڈختم کردیاجائے۔

مریم نوازکی پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولت ختم کرنے کی آڈیولیک سے دھچکاپہنچا۔صحت سہولت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرناہر شہری کا بنیادی حق ہے۔عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرناریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔عمران خان نے اپنے دورحکومت میں سب سے پہلے عوام کو سہولت فراہم کرنے کی بسمہ اللہ کی تھی۔عمران خان نے نومبر2015میں پہلی بار صحت کارڈخیبرپختونخواہ سے شروع کیاتھا۔

اسی منصوبے کودیکھتے ہوئے نواز شریف نے پنجاب میں ساڑھے تین لاکھ کا صحت کارڈمنصوبہ شروع کیا۔نوازشریف کاپراجیکٹ اچھے طریقے سے چل ہی نہیں پایا۔خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈکی کامیابی کے بعد ہم نی2019میں پنجاب کی عوام کیلئے بھی یہی منصوبہ شروع کیا۔پنجاب میں جنوری2019میں صحت سہولت کارڈکاآغازکرکے سب سے پہلے غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والے عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔

پھرہم نے فروری2020میں پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈفراہم کرنے کا اعلان کیاتھا۔عمران خان نے اس وقت کہاکہ پورے پنجاب کی عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کریں گے۔آج ہم پنجاب کی عوام کو سہولت دینے کی خاطرسالانہ ایک سو تیس ارب روپے کا پریمئیم دے رہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ یہ عوام کی اجتماعی بہتری کا کام ہے فوراکریں۔

انسان کی زندگی میں بیماری آجائے تو پورے گھربکتے اور بکھرتے دیکھاہے۔عمران خان نے کہاکہ جب آپ عوام کی اجتماعی بہتری کی بات کرتے ہیں تو خداتعالی خودمددکرتاہے۔جون2021سے پہلے ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنزکے سات اضلاع کے تمام خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت فراہم کردی گئی تھی۔31مارچ2022تک پنجاب کے تمام تین کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت فراہم کرچکے ہیں۔

آپ کا شناختی کارڈہی آپ کاصحت کارڈبن چکاہے۔ہرخاندان کاسربراہ اس صحت سہولت کارڈکو استعمال کرنے کا اہل ہے۔مریم نواز بی بی نے کبھی سوچاہے کہ ہم اس صحت سہولت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کو علاج معالجہ کی کتنی مفت سہولت فراہم کررہے ہیں۔اب تک پنجاب کے 22لاکھ71ہزارلوگوں نے صحت کارڈکے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرلی ہے۔پنجاب میں 4لاکھ90ہزارافرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے ڈائیلسزکی مفت سہولت حاصل کی ہے۔

پنجاب میں جو لوگ مہنگاعلاج معالجہ نہیں کرواسکتے تھے صحت سہولت کارڈ ان کیلئے بہت بڑاریلیف بن چکاہے۔حکومت عوام کو سہولت دینے کیلئے بنائی جاتی ہے نہ کہ اپنی ذاتی بہتری کیلئے۔گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ افرادنے صحت سہولت کارڈکے ذریعے آنکھوں کا مفت آپریشن کروایاہے۔اب تک صحت سہولت کارڈکے ذریعے 1لاکھ83ہزارخواتین نے سیزیرین آپریشن جبکہ پچاس ہزارکے قریب خواتین نے نارمل ڈلیوری کے مفت آپریشن کروائے ہیں۔

پنجاب میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظربڑے نئے سرکاری ہسپتال بنانابہت ضروری ہے۔پنجاب میں ابھی تک 51افراد صحت سہولت کارڈکے ذریعے کورونری انجیوگرافی کی مفت سہولت حاصل کی ہے اور زیادہ ترافراد نے نجی ہسپتالوں سے کورونری انجیوگرافی کی سہولت حاصل کی ہے۔پنجاب کی عو ام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اب پنجاب کی عوام کو صحت کارڈکے ذریعے کینسرکے علاج معالجہ سائبرنائف کی سہولت بھی فراہم کردی ہے۔اس حوالہ سے گھرکی ہسپتال لاہورسے ہماراایم اویوسائن ہوچکاہے۔ایک ماہ سے بھی کم عرصہ کے دوران گھرکی ہسپتال لاہور میں کینسرکے دس مریضوں کے سیشنزہوچکے ہیں۔سائبرنائف دنیامیں کینسرکے مریضوں کے علاج کی سب سے جدیدٹیکنالوجی ہے جو پنجاب میں کینسرکے مریضوں کو فراہم کی جارہی ہے۔

پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے ہر قسم کے مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔صحت سہولت کارڈکے ذریعے ہم نے ڈینگی کے مریضوں کا علاج معالجہ بھی مفت کردیاہے۔اب ڈینگی کے مریض بھی صحت سہولت کارڈکے ذریعے اپنامفت علاج معالجہ مفت کرواسکیں گے۔صحت سہولت کارڈپرعلاج معلالجہ کے ریٹس ریوائزہونے کے باعث مریضوں کو مزیدہسپتالوں میں سہولیات فراہم ہوگئی ہیں۔

پنجاب میں 799سرکاری ونجی ہسپتالوں کے ذریعے صحت سہولت کارڈکے تحت عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔جس منصوبے کے بارے میں دنیامعترف ہے مریم بی بی نے اسی منصوبے کو بندکروانے کامشورہ دے دیاہے۔جرمنی کے سفیرنے ملاقات کے دوران صحت سہولت کارڈکے منصوبہ کو سراہاہے۔صحت سہولت کارڈکیلئے ایک بیک اپ پلان بھی چلارہے ہیں۔اگرمریض کے علاج معالجہ کیلئے صحت سہولت کارڈسے دس لاکھ روپے کاعلاج معالجہ ہوبھی جائے تو ثانیہ نشترکے صحت تحفظ پروگرام کے تحت پیسوں کی میعادبڑھادی جاتی ہے۔

پنجاب میں سروے کے مطابق 97فیصدلوگ صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج معالجہ سے مطمئن ہیں۔صحت سہولت کارڈسے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے ہماری ہیلپ لائن24گھنٹے چلتی ہیں۔ہمارے ہر ماہ انشورنس کمپنی کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے جس میں ہر بارعوام کی شکایات کے ازالہ کی ہدایت کی جاتی ہے۔صحت سہولت کارڈکے ذریعے اب پنجاب کی عوام کو لیورٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی دینے کیلئے مزیدسہولت فراہم کرنے جارہے ہیں۔

مریم نوازکے آڈیولیک کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔دوسری لیک میں مریم بی بی نے شہبازشریف کو اپنے دامادکو نوازنے کی بات کی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ اسحاق ڈاروہی ہیں جنہوں نے پہلے پاکستان کے خزانے کا بیڑہ غرق کیا اور اب پھراسی کومسلط کردیاگیاہے۔اسحاق ڈارشریف خاندان کے منشی تھی جنہوں نے 35 صفحات پر مشتمل بیان حلفی دیاتھا۔

ن لیگ والے عوام کا نہیں بلکہ اپنے پیسے بنانے حکومت میں آئی ہے۔تاریخ میں عوام کے ساتھ اتنابڑاظلم نہیں ہواجتنا بڑاحدیبیہ پیپرزکیس میں کیاگیاہے۔یہ صرف اپنے کیسزختم کروانے کیلئے حکومت میں واپس آئے ہیں اس کے علاوہ حکومت میں آنے کا ان کا کوئی مقصدنہیں تھا۔پہلے ایک وزیراعظم اسحاق ڈارکوجہازمیں چھوڑکرآئے اور دوسرے وزراعظم اسی کو واپس لے آئے۔

کیاپاکستان کی 22کروڑعوام اتنی ہی پاگل اور بے وقوف ہے جوآپ کے جھانسے میں آجائے گی۔پورا ملک سیلاب کے گھیرے میں ہے اور بلاول بھٹودس دن سے امریکہ میں موجیں کررہاہے۔اس وقت تیل کی قیمت 80روپے فی بیرل ہوگئی ہے۔وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث پاکستانی عوام تباہی کے دہانے تک پہنچ چکی ہے۔اگلے تین سال انشا اللہ یہ صحت سہولت کارڈبغیرکسی تعطل کے چلے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف مفرورہے اور اس کو لازماواپس آناچاہئے۔ہماری حکومت میں ان پر کیسزنہیں بنے بلکہ ان کی اپنی حکومت میں بنے ہیں۔ہم نے آتے ساتھ ہی سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کیلئے ٹینڈرکردیاہے تاکہ لوکل پرچیز ختم ہوسکے۔ن لیگ کی چار ماہ کی حکومت نے پنجاب میں تباہی کی اور ہمارے احکامات ختم کردئیے۔

پیرکوپہلے ہی ٹیچنگ ہسپتالوں کااجلاس بلایاہواہے۔بجٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی،لیبر روم اور انڈورتمام ادویات کے پیسے دے رکھے ہیں۔ہماری حکومت کے خلاف باقاعدہ بیرونی سازش ہوئی ہے۔60فیصدوفاقی کابینہ پرکیسزہیں۔وزیراعظم ہاس کی سیکورٹی اتنی ناقص ہوچکی ہے کہ آڈیولیک ہورہی ہیں۔ذمہ داران کو جتنی سزادی جائے وہ کم ہے۔25مئی کو میری گاڑی کی توڑپھوڑکی ایف آئی آردرج ہوچکی ہے۔

میں نے گاڑی ٹھیک کروالی ہے۔راناثنا اللہ کوکہتی ہوں کہ آکرمقابلہ کرومیرا۔حکومتوں میں مداخلت سے ہمیشہ عوام کو ہی نقصان ہوتاہے۔حکومت سیلاب زدہ علاقہ جات کی بحالی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ہم سیلاب زدہ علاقہ جات میں عوام کوہرقسم کی سہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ہم نے تمام ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کی فرمورمنس انڈیکیٹرزبنائے ہیں۔اگلے ہفتے اجلاس بلاکرعملدرآمدبھی کروائیں گے۔شہبازشریف کی نااہلی کے باعث پیناڈول گولیوں کی ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے 8کروڑپیناڈول موجودہیں۔پنجاب میں تمام ڈرگ انسپکٹرزکو پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیاگیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات