یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان

پٹرول 7 روپے 24 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 16 روپی61 پیسے کمی،حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:37

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے،ذرائع نے بتایا کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے،مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :