فیصل آباد،شوہرنے گلہ دبا کر بیوی کو مارڈالا‘مشتعل افراد کی فائرنگ سے خاتون قتل‘ملزمان فرار

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:01

فیصل آباد،شوہرنے گلہ دبا کر بیوی کو مارڈالا‘مشتعل افراد کی فائرنگ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) شوہرنے گلہ دبا کر بیوی کو مارڈالا‘مشتعل افراد کی فائرنگ سے خاتون قتل‘ملزمان فرار‘پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ملوث ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی‘ ملت ٹائون کے علاقہ اعجازٹائون میں 206ر۔

(جاری ہے)

ب کی رخسانہ کی بیٹی کی شادی 3سال قبل راحیل ولد شبیرسے ہوئی تھی جو کہ اپنے بھائیوں شکیل وغیرہ سے ملکر اس سے لڑائی جھگڑا کرتارہتا تھا حسب معمول جھگڑے ہونے پر اس نے بھائیوں سے ملکراسے گلہ دبا کر مارڈالا بعدازاں خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا ۔

علاوہ ازیں بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک میں ناصرنگر گلی نمبر2 ممتازبی بی کے سابقہ خاوند اورثقلین کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کی زد میں آکر ممتاز کی بیٹی سمیراگولی لگنے سے چل بسی۔

متعلقہ عنوان :