Live Updates

عمران خان اوراعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:18

عمران خان اوراعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) عمران خان اور اعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔عمران خان اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو لیکس نے امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کردیا ہے۔عمران خان نے معمول کے سفارتی مرسلے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے کیا۔

(جاری ہے)

عمرن خان کے غیر ذمہ رویہ کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کو گھنوئونی سازش کی گئی۔عوام کو غلامی نامنظور کا لیکچر دینے والے شخص نے اپنے منفی ایجنڈے کے ذریعے عوامی جذبات سے کھلواڑ کیا۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیکس کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے۔پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کرنے پر عمران خان اور اعظم کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات