مردان ریجن پولیس کی کاروائی، 50 کلو گرام چرس، 11.7 کلو گرام آئس، 2.8 کلو گرام ہیروئن اور 10 لیٹر شراب برآمد، ملوث افراد گرفتار

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:06

مردان ریجن پولیس کی کاروائی، 50 کلو گرام چرس، 11.7 کلو گرام آئس، 2.8 کلو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) ریجنل پولیس آفیسر مردان محمدعلی خان نے کہا ہے کہ مردان ریجن میں منشیات فروشی اور اس کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ان کے روک تھام و سدباب کیلئے ریجنل پولیس کی کاروائیوں کو مزید تیز کردی گئیں ہیں۔ ریجن کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کے ہدایات پر منشیات کی روک تھام کیلئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

منشیات فروشوں کو نوجوانوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر مردان کی ہدایات پر مردان ریجن پولیس نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 91 ملزمان گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے 50کلوگرام چرس 11.7 کلو گرام آئس 2.8 کلو گرام ہیروئن اور 10 لیٹر شراب برآمد کیے گئی. اسطرح دیگر کاروائیوں کے دوران 27 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے 07 عدد ایس ایم جی، 12 عدد رائفل، 36 پستول اور 490 عدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ اسطرح جرائم کی روک تھام کی خاطر ریجن بھر میں 35 مقامات پر سنیپ چکنگ جبکہ 13 مقامات پر سرچ آپریشن کئے گئے علاوہ ازیں 161 حساس سرکاری عمارت کا سکیورٹی آڈٹ کیا گیا۔