پشاور، دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ ، حیات آباد سی06 شیرفروش گرفتار

F500 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:06

پشاور، دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ ، حیات آباد سی06 شیرفروش ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دودھ میں پانی کی وافر مقدار میں ملاوٹ کرنے پر مختلف علاقوں سے بیشتر شیر فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرانیس الرحمان نے لائیو سٹاک کے ویٹرینری سپروائزر نعیم الحسن کے ہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے زریعے معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر06 شیر فروشوں کو گرفتارکرتے ہوئے موقع سی500 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور باقاعدگی سے شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کیا جا تا ہے۔ انھوں نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میںشیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :