ضلعی انتظامیہ پشاور کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں،ورسک روڈ پر جعلی پینٹ فیکٹری سیل، مالک گرفتار

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:06

ضلعی انتظامیہ پشاور کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں،ورسک روڈ پر جعلی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے ورسک روڈ پر جعلی پینٹ کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے مالک کو گرفتار کر تے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائو ہاشم نے ورسک روڈ پر ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں جعلی پینٹ کو مشہور و معروف برانڈز کی پیکنگ میں پیک کیا جا رہا تھا جس پر موقع سے مالک کو گرفتار کر تے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جعلی پینٹ کے ڈبے،ڈرم، مشینری، سٹیکرز ، خالی ڈبے اور دیگر سامان کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتارفیکٹری مالک سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معلومات پر پشاور میں جعلی پینٹ دکانوں، دسٹریبیوٹر اور دیگر منسلک افراد کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں جعلی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتارمالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :