پشاور، شیشہ ہاوس میں کارروائی، 13 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:06

پشاور، شیشہ ہاوس میں کارروائی، 13 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) تھانہ فقیر آباد پولیس نے نوجوان نسل کو منشیات و سگریٹ نوشی سے بچانے کی خاطر فقیرآباد کی حدود زریاب کالونی پرکارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران میں قائم شیشہ ہاؤس میں موجود 13 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونے والے نوجوان شیشہ ہاؤس میں سگریٹ نوشی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا جن کے خلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد ظفر خان نے عوامی شکایات پر زریاب کالونی میں قائم شیشہ ہاؤس میں سگریٹ نوشی اور منشیات کے استعمال کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، زریاب کالونی میں قائم شیشہ ہاؤ س سے حراست میں لئے گئے افراد میں ایوب، محمد علی، ثقلین، احتشام، ذیشان، ہارون، سجاد، حفیظ اللہ، شبیر، کامران شاہ، باسط، اصغر شاہ اورمجیب شامل ہیں، پولیس نے شیشہ ہاؤس سے فلیور اور سگریٹ نوشی کے متعدد اوزار بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :