تھانہ چمکنی پولیس سماج دشمن عناصر کریک ڈاون، 6 ملزمان گرفتار

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:06

تھانہ چمکنی پولیس سماج دشمن عناصر کریک ڈاون، 6 ملزمان گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) تھانہ چمکنی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان گاڑیاں چوری کرنے، منشیات سمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جن کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑی چوری، منشیات سمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے سے ایک عدد مسرقہ سوزوکی وین، 6 کلو گرام سے زائد چرس، ایک عدد رائفل اور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ کی جانب سے ہونے والے کریک ڈاون میں 6 ملزمان مکرم ولد اصغر شاہ، صابر ولد خالق داد، صہیب ولد فضل نور، بلال ولد مشرف، رحیم ولد ثناب گل اور زاہد ولد عمر بخش کو گرفتار کیا گیا ہے جو نواحی علاقوں میں گاڑیاں چوری کرنے، منشیات سمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ سوزوکی گاڑی، 6 کلو گرام سے زائد چرس، ایک عدد رائفل اور پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں