آغا میر جانی شاہ پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:06

آغا میر جانی شاہ  پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے شہر سے متصل علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاعات پر گرفتار ملزمان کا تعلق یکہ توت اور اطراف کے علاقوں سے ہے جو مختلف تجارتی اور رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی میں ملوث ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور دو کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے اندورن شہر مختلف تجارتی مراکز اور متصل رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات کی سپلائی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عبدالعلی اور اے ایس آئی طارق اللہ روغانی کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران تین سرگرم منشیات فروشوں شاہد ولد رفیع اللہ، نعمان ولد آصف پرویز اور جبران ولد ارشد علی کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق یکہ توت اور اطراف کے علاقوں سے ہے، گرفتار ملزمان مختلف تجارتی اور رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور چرس سپلائی کرتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور دو کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :