پشاور،پشتخرہ پولیس کارروائی، چار ملزمان گرفتار

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:06

پشاور،پشتخرہ پولیس کارروائی، چار ملزمان گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) تھانہ پشتخرہ پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان اقدام قتل اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جن کا تعلق پشتخرہ، شہید آباد اور اطراف کے علاقوں سے ہے، چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے سے دو کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تھانہ پشتخرہ پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پشتخرہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی ہے جس کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ملزمان میں خالد ولد یعقوب، جہانزیب ولد رفیق، محمد بلال و فراز پسران محمد ریاض شامل ہیں جو منشیات فروشی اور شہری کے اقدام قتل میں ملوث ہیں، چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے دو کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی