نیلم کے متعدد ایریازمیں ٹائی فائیڈ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،ڈاکٹر عبدالمتین

جمعہ 30 ستمبر 2022 14:23

نیلم کے متعدد ایریازمیں ٹائی فائیڈ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،ڈاکٹر عبدالمتین
نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالمتین نے کہاہے کہ نیلم کے متعدد ایریازمیں ٹائی فائیڈ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ٹائی فائیڈ کی بیماری ناقص خوراک ،آلودہ پانی کے استعمال سے بڑھ رہی ہے ۔کھانے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھوئیں،پانی ابال کر پئیں ،سادہ اور حفظان صحت کے مطابق غذاء کااستعمال عمل میں لایاجائے۔

اردگرد کے ماحول کو صاف ستھراء رکھاجائے ۔ٹائی فائیڈ سے بچائو کیلئے 3سے 15اکتوبرتک شروع ہونیوالی مہم میں ویکسین لگوائیں۔

(جاری ہے)

تمام شہری اپنے بچوں کوٹائیفائیڈ سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات ضرورلگوائیں۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آٹھ مقام سے جاری پریس ریلیز میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالمتین نے واضح کیاہے کہ وادی بھر میں ٹائی فائیڈکے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تمام شہری ٹائیفائیڈ کی وباء سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صحت عامہ آزادکشمیر کی جانب سے ٹائیفائیڈ کیخلاف شروع کی جانیوالی مہم میں ویکسین لگوائیں۔ حفظان صحت کے مطابق خوراک کااستعمال کریں۔ شفاف اورابلاہواپانی استعمال کریں۔ بچوںکو حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں۔ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔صحت افزاء چیزیں کھائیں۔

متعلقہ عنوان :