اسلامی ممالک کے خلاف مغربی ممالک کے ہتھکنڈے کسی سے مخفی نہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا خواجہ رمیض حسن

انقلاب اسلامی ایران مغربی رجیم کی انتہائی مخالفت اور سخت معاشی پابندیوں کے باوجود کامیابی سے ہمکنار ہے، جسے سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش جاری ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 30 ستمبر 2022 14:26

اسلامی ممالک کے خلاف مغربی ممالک کے ہتھکنڈے کسی سے مخفی نہیں۔پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2022ء) مسلم لیگ ق کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ مغرب اور یہودی لابی اسلامی ممالک کو کمزور کرنے اور ان میں عدم استحکام کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا اور اللہ کے فضل و کرم سے واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔

(جاری ہے)

خطے میں امن و امان کی صورتحال کو ابتر بنانے کے لیے طاغوتی طاقتوں کی سرگرمیاں ہر وقت جاری رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے ۔انقلاب اسلامی ایران امت مسلمہ کے لیے اسلامی روایات اور اقدار کی بہترین مثال ہے جس سے یہودی لابی روز اول سے ہی سخت نالاں ہے۔ معاشی اور سماجی پابندیوں کا مقصد اس انقلاب کو ناکام بنانے کی کوشش ہے جس میں یہ لابی آج تک ناکام رہی۔