ناسا نے سیارچے سے ڈارٹ مشن کے ٹکرانے کی اولین تصاویر جاری کردیں

جمعہ 30 ستمبر 2022 18:10

ناسا نے سیارچے سے ڈارٹ مشن کے ٹکرانے کی اولین تصاویر جاری کردیں
واشگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) امریکی خلائی ادارے ناسا نے تجرباتی ڈارٹ مشن کی ڈیمورفس سے ٹکرانے کی اولین تفصیلی تصاویر جاری کردی ہیں۔ڈارٹ مشن 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب ڈیمورفس سیارچے سے ٹکرایا تھا۔ناسا نے اس ٹکرائو کی جو تصاویر جاری کی ہیں وہ جیمز ویب اور ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپس نے کھینچی ہیں۔32کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے ڈارٹ مشن کی یہ تصاویر رنگین ٹائم لیپس اینیمیشنز پر مبنی ہیں جس میں اسپیس کرافٹ کے سیارچے سے ٹکرائو اس کے بعد پھیلنے والی روشنی کو دکھایا گیا ہے۔

ناسا کی ویب سائٹ میں اس حوالے سے ٹکرائو سے پہلے اور بعد کی تصاویر کو پوسٹ کیا گیا ہے۔ناسا نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب جیمز ویب اور ہبل ٹیلی اسکوپس نے بیک وقت ایک ہی جگہ کی تصاویر کو کھینچا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹکرئوا کے بعد سائنسدانوں کی جانب سے سیارچے کے مدار اور رفتار پر نظر رکھی جارہی ہے جبکہ جیمز ویب کے انفراریڈ انسٹرومنٹ کے ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ نومبر 2021 میں روانہ کیے گئے مشن کا مقصد ٹکرانے کے بعد اس سیارچے کے مدار کے راستے میں معمولی تبدیلی لانا ہے۔یہ پہلی بار ہے جب انسانوں کی جانب سے ایک گردش کرتے خلائی سیارچے کو مدار سے ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں زمین کو کسی بڑے سیارچے کے ٹکرائو سے بچایا جاسکے۔یہ تجربہ کس حد تک کامیاب ہوگا اس کا فیصلہ تو آنے والے دنوں یا ہفتوں میں ہوگا مگر ناسا کی جانب سے ٹکرائو کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :