12ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے شہربھرمیںزوروشورسے تیاریاںجاری

جمعہ 30 ستمبر 2022 20:02

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء)12ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے شہربھرمیںزوروشورسے تیاریاںجاری ہیں۔شہریوںمیں 12ربیع الاول سرکار دوعالم،رحمت العالمین ، حضرت محمد مصطفی ﷺ کامبارک دن مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے حوالے سے جذبہ قابل دید ہے،بچوں،بوڑھوں،جوانوںسمیت ہرایک 12ربیع الاول کی تیاریوںمیںمصروف ہیں۔

گزشتہ روزڈپٹی کمشنر/چیئرمین بلدیہ چوہدری ساجداسلم کی خصوصی ہدایت پرچیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی نے ہمراہ ٹیم مرکزی جامع غوثیہ مسجدمحلہ بلیاہ کے گردونواح سے صفائی ستھرائی کاکام شروع کردیا۔ 12ربیع الاول مرکزی جلوس کے راستوںمیںصفائی کاکام جاری ہے۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح اس باربھی 12ربیع الاول سے قبل شہربھربالخصوص مرکزی جلوس کے راستوں کو بہترین اندازسے صاف کیاجائے گا،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر/چیئرمین بلدیہ چوہدری ساجداسلم کی خصوصی ہدایت پرمرکزی جامع غوثیہ مسجدمحلہ بلیاہ سے خصوصی صفائی ستھرائی کے کام آغازکردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کوٹلی شہرکے تمام بازاروں،محلوں اورگلیوں میںمیونسپل کارپوریشن کاعملہ12ربیع الاول تک متحرک رہے گا۔انہوںنے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ کوڑاکرکٹ بازاروںاورگلیوںمیںنہ پھینکیںبلکہ اپنے گھرکی ڈسٹ بن میںڈالیںبلدیہ کے اہلکاران اپنے مقررہ وقت پرآئیںگے اورکوڑاکرکٹ لے جائینگے۔